یوپی میں پانچویں مرحلہ کی انتخابی مہم کا اختتام

لکھنو ۔ 25 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش میں پانچویں مرحلہ کے لیے انتخابی مہم آج رات اختتام کو پہنچی جہاں اخلاقی سطح کی انتہائی گراوٹ دیکھنے میں آئی ۔ اور ’ گدھے ‘ ، قصاب اور کبوتر ، جیسے الفاظ استعمال کئے گئے ۔ مشرقی اترپردیش کے 11 اضلاع میں 51 اسمبلی حلقوں میں 27 فروری کو رائے دہی ہوگی ۔ پانچویں مرحلہ رائے دہی ہوگی ۔ پانچویں مرحلہ کی انتخابی مہم میں سیاسی حریفوں کے مابین لفظی جنگ جاری رہی ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اکھلیش یادو کو ’ گدھے ‘ ریمارکس پر جوابی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے صدر بی جے پی امیت شاہ پر تنقید کی ۔ جنہوں نے کانگریس ، ایس پی اور بی ایس پی کے لیے ’قصاب ‘ لفظ استعمال کیا ۔ مایاوتی نے کہا کہ خود امیت شاہ سے بڑا قصاب کوئی نہیں ہوسکتا ۔۔