لکشمی پور کھیری:علاقے کی مسجد میں نماز کی ادائی کے جارہے ایک مسلم نوجوانوں کو نامعلوم افراد نے گولیاں چلائیں۔ مذکورہ واقعہ اترپردیش کےلکشمی پور کھیری گاؤں کے ٹاکیہ پورا علاقے میں پیش آیا۔
شرپسندوں نے اس وقت نوجوان پر گولی چلائیں جب وہ مسجد کی طرف نماز کے لئے جارہا تھا۔جب تک گاؤں والے شر پسند عناصر کو پکڑتے وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مذکورہ نوجوانوں کے دائیں ہاتھ میں گولی لگی ۔
اس کو مقامی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر نوجوانوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ حملے کا مقصد اب تک معلوم نہیں ہوسکا۔