یوپی بلدی انتخابات : دوسرے مرحلے کی نامزدگی کا آغاز

لکھنؤ۔یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ہونے والے بلدی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے آج سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔ اس مرحلہ کے لیے ووٹنگ 26 نومبر کو ہوگی۔ریاست کے میونسپل اور پنچایت انتخابات کیلئے پہلے مرحلہ میں ہونے والی پولنگ کیلئے نامزدگی کا عمل 24 اضلاع میں گذشتہ 29اکتوبر کو شروع ہو گیاتھا۔ پہلے مرحلہ کے لیے کاغذات نامزدگی 6نومبر تک داخل کئے جائیں گے ۔ تیسرے مرحلہ کیلئے نامزدگی کا عمل آئندہ 4 نومبر سے شروع ہو گا۔دوسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل آج سے ریاست کے 25اضلاع میں شروع ہو گیا ہے ۔ جس میں 6میونسپل، 51میونسپل کونسل اور 132 نگر پنچایت اراکین کیلئے پولنگ ہوگی۔ اس مرحلہ کیلئے نامزدگی کی آخری تاریخ 7نومبر ہے اور 8نومبر کو نامزدگی کاغذات کی جانچ اور 10نومبر کو نام واپس لئے جا سکیں گے ۔