یوپی۔ فلائی اور سے بس گری‘ دو کی موت 34زخمی

ہردوائی( اترپردیش) ۔ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد اترپردیش کے ہردوائی میں فلائی اور سے ایک بس نیچے گری جس کے نتیجے میں دو مسافرین کی موت اور 34زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایاگیا جہاں پر دو کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=T4y_AT5wChA

پولیس نے مزیدکہاکہ ڈرائیور کے بے قابو ہونے کے بعد مذکورہ حادثہ ریلوے گنج علاقے میں پیش آیا۔اس بس میں35مسافرین تھے جو گوپاماؤ علاقے سے آرہے تھے ۔

اس ضمن میں تحقیقات کا بھی حکم دیاگیا ہے۔