حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنی یونینار نے سب سے سستا فیس بک 50 پیسے فی گھنٹہ اور سب سے سستا واٹس اپ پیاکس کا روزآنہ ایک روپیہ کے حساب سے آغاز کیا ہے ۔ آندھرا پردیش کے موبائیل فون استعمال کنندگان کے لیے یہ سب سے سستی پیشکش ہے ۔ ستیش کنن سرکل بزنس ہیڈ اے پی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ whatsapp اور فیس بک ان دنوں بہت زیادہ مقبولیت اختیار کرچکے ہیں جب کہ یونینار 80 فیصد نوجوانوں کی سوشیل نیٹ ورکنگ اور پیامات روانہ کرنے کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے انتہائی واجبی شرحوں پر یہ پیش کش کی ہے ۔ کمپنی ایک دن ایک روپیہ ایک ہفتہ 5 روپئے کے حساب سے ان لمٹیڈ فیس بک اور ایک ہفتہ 5 روپئے ایک ماہ 15 روپئے کے حساب سے واٹس اپ پیش کررہی ہے ۔ امریش کمار سی پی او یونینار نے یہ بات بتائی ۔۔