پاناجی ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایکسپو 2014ء یونٹی ورلڈکپ کیلئے آج ڈرا کا اعلان کردیا گیا ہے اور ہندوستان سخت اور مضبوط گروپ اے میں شامل ہے جس کی دیگر ٹیمیں برازیل، پرتگال اور گھانا ہیں۔ گروپ بی میں کولمبیا، نائجیریا، مصر اور ازبکستان شامل ہیں۔ امریکہ کے شہر اولانڈو کی ہوٹل فلوریڈا اور کانفرنس سنٹر میں منعقدہ تقریب میں مذکورہ ورلڈکپ کے ڈرا کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایکسپو 2014ء یونٹی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 5 ڈسمبر کو نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی اور امید کی جارہی ہیکہ اس افتتاحی تقریب میں تمام ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔