کولمبو،15 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 100 کیچ لینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 32 ویں فیلڈر بن گئے ہیں۔ اپنا 91 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے یونس خان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کرکٹ میں آج یہاں رنگناہیراتھ کا کیچ لے کر یہ کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کیچ لینے والے فیلڈروں میں یونس کے بعد جاوید میاداد کا نمبر آتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں 93 کیچ لیے۔ وکٹ کیپر سے الگ ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ کیچ لینے کا ریکارڈ بھارت کے راہول ڈراوڈ (210 کیچ) کے نام پر ہے۔ ان کے بعد سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے (202)، جنوبی افریقہ کے جاک کیلس (200)، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ (196) اور مارک وا (181) کا نمبر آتا ہے۔ موجودہ میچ جے وردھنے کا آخری ٹیسٹ ہے۔