یونس خان کی12سال میں 21سنچریاں

گال ۔ 7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) گال ٹسٹ میںسنچری بنانے والے یونس خان نے2002سے 2014تک تاحال 21ٹسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس دوران وہ کبھی بھی نروس نائینٹیز کا شکار نہیں ہوئے۔ سری لنکا کے خلاف میچ کے پہلے دن یونس خان21کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تھے لیکن امپائر نے انہیں ناٹ آوٹ قرار دیا اور سری لنکا کے کپتان نے ریویو لینے سے گریز کیا۔یونس خان نے اسد شفیق کے ساتھ پانچویں وکٹ پر سنچری پارٹنر شپ قائم کی۔ان کے کیر یئر میں یہ 51واں موقع تھا جب یونس خان نے سنچری شراکت میں حصہ لیا ۔ہندوستان کے سابق کپتان راہول ڈراویڈ 88 اور پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد پچاس مرتبہ سنچری شراکت میں حصے دار رہے ہیں۔

ہندوستانی لڑکیوں کو اسپین کے خلاف شکست
نئی دہلی ۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس کی ابھرتی نوجوان کھلاڑیوں کو پھر ایک مرتبہ آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر ٹینس فائنلس کے گروپ۔اے میں اسپین کے خلاف0-3کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے ۔ ہندوستان کیلئے شیوانی نے مقابلے کا بہتر آغاز کیا تھا لیکن ایک گھنٹہ 50منٹ طویل مقابلہ میں انہیں مارتاڈیل پینو کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ۔