کراچی ۔23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے ٹسٹ بیٹسمین محمد یوسف نے کہا ہے کہ دبئی ٹسٹ میں بیٹنگ کے لئے ساز گار وکٹ بنائی گئی ہے۔اس کے باوجود محمد حفیظ بری طرح ناکام رہے۔مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ حفیظ کو ٹسٹ کرکٹ کھیلنے نہیں آتی لیکن انہیں ٹسٹ میچ کھلا دیا گیا۔لاہور لائینز کی جانب سے چیمپنز لیگ میں محمد حفیظ نے آسان ٹیم کے خلاف 50رنز بنائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان کبھی ٹسٹ ٹیم سے باہر نہیں ہوئے تھے لیکن انہیں ونڈے ٹیم سے اس لئے خارج کیا گیا کہ انہوں نے چار سال سے اس کرکٹ میں کارکردگی نہیں دکھائی تھی۔یوسف نے کہا کہ جب کوئی بھی مظاہرہ نہیں کررہا ہے اور اسے ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو یونس خان کو بھی و نڈے ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیئے ۔