یوم جمہوریہ کے مقع پر کھیلوں کے مقابلے اور انعامات

گوداوری کھنی /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم جمہوریہ کے موقع پر گوتمی نگر FCI کے سوسائٹی میدان میں 24 تا 26 جنوری تک کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں ۔ 26 جنوری کے دن فائنل مقابلے ہوں گے ۔ مختلف اسکولوں کے طلباء بڑے لوگ اور خواتین کے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ۔ 26 جنوری کے دن رکن اسمبلی ایس ستیانارائنا 9.30 بجے صبح قومی پرچم لہرائیں گے ۔ اس کے بعد 10 بجے سے کھیلوں کا پروگرام ہوگا اور 12.30 بجے 46 ڈیویژن کی کارپوریٹر ایس لاونیا کے ہاتھوں ان مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات دئے جائیں گے اور 1 بجے ایس لاونیا کارپوریٹر اور ان کے شوہر ارون کمار کی جانب سے دوپہر اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں کیلئے دوپہر کے طعام کا منظم رہے گا ۔