یوم جمہوریہ تقاریب کا انعقاد

مکتھل /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل ٹاون میں یوم جمہوریہ تقاریب پورے جوش و خروش اور اہتمام کے ساتھ منائی گئی صبح کی ابتدائی ساعتوں ہی سے مستقر کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات پورے ٹاون میں ریالیوں کی شکل میں گشت کرتے ہوئے اپنے اپنے متعلقہ اسکولس کو پہونچے اور قومی پرچم لہراتے ہوئے سلامی دی جبکہ تحصیل آفس مکتھل میں تحصیلدار مکتھل مسٹر انجی ریڈی نے مستقر کے تمام عہدیداروں اور سیاسی و سماجی قائدین اور معزمین ٹاون کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا اور سلامی پیش کی ۔ اس کے علاوہ گرام پنچایت آفس منڈل پرجا پریشد آفس اگریکلچرل آفس اسٹیٹ بنک آف انڈیا ، اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد ، آندھرا بینک ، کوآپریٹیو بنک ، سرکاری دواخانہ ، محکمہ وٹرنری ، سب ٹریژری ، محکمہ آبپاشی ، آر ڈبلیو ایس زرعی مارکٹ کمیٹی سب رجسٹرار آفس پوسٹ آفس جونئیر کالج ، لائبریری گرامینا بینک دفتر تعلیمات ، ڈوگرا گروپ ، محکمہ برقی ، پولیس اسٹیشن ، سرکل پولیس آفس ، آر ٹی سی ، واٹر سپلائی ، جامعہ اسلامیہ فیض العلوم حسینیہ ، سرکاری ہاسپٹلس ، سرکاری و خانگی اقامتی ادارے ، سرکاری و خانگی کالجس و تعلیمی اداروں پر متعلقہ آفیسرس و ذمہ داروں نے قومی پرچم لہرایا ۔