یوم اساتذہ کے نام کی تبدیلی سے اختلاف

چینائی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ٹاملناڈو کے حلیفوں نے آج یوم اساتذہ کو ’’گرو اُتسو‘‘ کا نام دینے سے سخت اختلاف کیا۔ پی ایم کے نے اسے سنسکرت مسلط کرنے کی واضح کوشش قرار دیا۔ ایم ڈی ایم کے نے تجویز سے فوری دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے جو ٹاملناڈو میں بی جے پی کی حلیف ہیں، کہا کہ قومی یکجہتی کا استحکام صرف مختلف زبانوں اور تمدنوں کے استحکام میں مضمر ہے۔