کنگسٹن (جمائکا ) ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک چمپئن یوسین بولٹ اپنے حریف اتھلیٹ جسٹن گیٹلن سے مقابلے پر زیادہ توجہ دینے کی بجائے عالمی اعزاز کے دفاع کیلئے زبردست تیاری کر ر ہے ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے گیٹلن نے گزشتہ برس ہوئی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر کا فاصلہ 9.77 سکنڈ اور 200 میٹر کا فاصلہ 19.68 سکنڈ میں طے کیا تھا۔ بولٹ کے کوچ گلین ملز کا کہنا ہے کہ بولٹ نے رواں برس کنگسٹن میں 400 میٹر کا فاصلہ 46.37 سکنڈ کے وقت میں طے کرنے سے اپنی تیاریوں کا آغاز کیا ہے۔ گلین ملز نے مزید بتایا کہ ’’ آخری بار جب آپ نے یوسین کو دیکھا تھا اس کے بعد سے ان میں بہترین تبدیلی آئی ہے‘‘۔