حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے علاقہ یوسف گوڑہ سکھ کالونی میں آج ایک ٹی آر ایس کارکن کو نقد رقم تقسیم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اِس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے نقد رقم تقسیم کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ضبط شدہ رقم کے ساتھ ایک شخص کو حراست میں لے کر اُسے پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔