یورپی یونین کا خود مختار فلسطینی مملکت کا مطالبہ

غزہ ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کی خارجہ امور کی نئی سربراہ نے عالمی برادری سے خود مختار فلسطینی مملکت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ سویڈن کے بعد یورپی یونین بھی فلسطینی مملکت کی حمایت میں سفارتی میدان میں اتر آئی ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی نئی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے عالمی برادری سے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ کے دورے کے مو قع پر یورپی یونین کی عہدیدار نے کہا کہ دنیا غزہ اور اسرائیل کے درمیان کسی نئی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔