باکو۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام )آذربائیجان میں پہلے یورپین گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔دارالحکومت باکو میں منعقد یورپین گیمز میں 50 ممالک کے 6 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے 16 دن تک جاری رہیں گے۔ آذربائیجان نے یورپین گیمز کے انعقاد کے لئے ایک ارب ڈالرس سے زائد رقم خرچ کی ہے اور اس کے لئے متعدد نئے اسٹیڈیمز بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔