یوراج کو صرف ایک بہتر اننگز کی ضرورت : روہت

میرپور ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہت شرما نے ناقص فام کا شکار اپنے ساتھی کھلاڑی یوراج سنگھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فام میں واپسی کیلئے صرف ایک بہتر اننگز کی ضرورت ہے اور وہ اننگز کل بنگلہ دیش کے خلاف دیکھنے کو ملے گی۔ روہت شرما نے کہاکہ جہاں تک یوراج سنگھ کا تعلق ہے انہیں صرف ایک بہتر اننگز کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ایک اننگز وہ اچھی بیٹنگ کرلیں تو پھر وہ اعتماد کے ساتھ فام میں واپسی کریں گے کیونکہ وہ ایک عرصہ سے ہندوستان کیلئے ایک بہترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے بل بوتے پر کئی ٹوئنٹی 20 مقابلوں کے علاوہ ہندوستان کو ورلڈ کپ میں بھی کامیابی دلوائی ہے۔ روہت شرما کے بموجب انہیں امید ہیکہ کل وہ دن ہے جب یوراج سنگھ ایک بہتر اننگز کھیلتے ہوئے اپنے فام میں واپسی کریں گے۔

محمد عبدالسعید کا اے ایف سی کورس کیلئے انتخاب
حیدرآباد ۔ 27 مارچ (راست) آندھراپردیش فٹبال اسوسی ایشن (اے پی ایف اے) سے موصولہ خبر کے بموجب اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد کے ڈپٹی منیجر محمد عبدالسعید کا ایشن فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے بی لائنس کورس کیلئے انتخاب عمل میں آیا ہے جوکہ 29 مارچ تا 18 اپریل 2014ء ممبئی میں منعقد ہورہا ہے۔