شارجہ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور پہلی مرتبہ بنگلور رائل چیالنجرس ٹیم کی آئی پی ایل میں نمائندگی کرنے والے ہندوستانی بیٹسمین یوراج سنگھ نے اِس ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے 1500 رنز مکمل کرلئے ہیں۔ گزشتہ رات دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف منعقدہ مقابلے میں اُنھوں نے 52 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کے علاوہ 71 مقابلوں میں 1527 رنز اسکور کرلئے ہیں۔