یوراج سنگھ نے شعیب ملک کو چیلنج کا جواب دے دیا

ممبئی ۔ 28 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوراج سنگھ نے شعیب ملک کا ڈانسنگ چیلنج قبول کرتے ہوئے آل رائونڈر نے مائیکل جیکسن کے مون واک اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی۔ یوراج نے سوشل سائٹ پر dubsmash ویڈیو اپ ڈیٹ کی ہے جس میں وہ مائیکل جیکسن کے مون واک اسٹائل میں ڈانس کر رہے ہیں۔انھوں نے لکھا کہ شعیب بھائی ایسے ڈانس کیا جاتا ہے اور ویسے بھی ہم تو ہمیشہ میدان میں ہی تھے۔ انھوں نے یہ ویڈیو شعیب ملک کی جانب سے ڈانس چیلنج کے جواب میں اپ لوڈ کی ہے۔ پاکستان کی سری لنکا کیخلاف کامیابی کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ رقص کو دیکھ کر یوراج سنگھ نے اسے بہترین کھلاڑیوں کی جانب سے ڈانس کا بدترین مظاہرہ قرار دیا تھا۔ شعیب ملک نے اس کے جواب میں یوراج سنگھ کو پیغام بھیجا تھا کہ ’’آجاؤ میدان میں‘‘اور یووی نے اپنی مون واک ڈانس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’رقص اس طرح کیا جاتا ہے‘‘۔