کانپور۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹروفی کے مابقی دو میچس میں کامیابی کیلئے بے چین اُترپردیش کے کپتان سریش رائنا نے کہا کہ میزبان پنجاب کے دو اہم کھلاڑیوں یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کے لئے ہم نے خصوصی لائحہ عمل اختیار کیا ہے۔ کل دونوں ٹیموں کا میچ ہوگا جبکہ دونوں بھی ٹیمیں اب تک 6 میچس کھیل کر 17 پوائنٹس کے ساتھ مساوی مقام پر ہیں۔ گرین پارک پر کل کھیلے جانے والا میچ کافی دلچسپ رہے گا۔ رائنا جنہوں نے گزشتہ میچ کی دوسری اننگز میں تملناڈو کے خلاف 145 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے ، کہا کہ ان کی ٹیم نے دو عظیم کھلاڑیوں یوراج اور ہربھجن کیلئے خصوصی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔