جئے پور ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے چار اہم بیٹسمینوں میں یوراج سنگھ کو آئی پی ایل 2019ء کیلئے کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا ہے جبکہ جے دیو انڈکٹ کو 8.4 کروڑ میں راجستھا ن رائیلز نے خریدا اور وہ نیلامی کے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے، ویسٹ انڈیز کے سوپر اسٹار شمرون ہٹمایر اور ان کے ساتھی کھلاڑی کارلوس براتھ ویٹ نے پہلے مرحلہ کی نیلامی میں بڑی رقم حاصل کی ہے۔ 37 سالہ یوراج سنگھ حالیہ چند برسوں سے آئی پی ایل میں بہتر مظاہرہ نہیں کر پارہے ہیں اس لئے انہیں اس مرتبہ کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا حالانکہ ایک وقت تھا جب یوراج کو 16 کروڑ کے ذریعہ آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔ 2019ء آئی پی ایل کیلئے یوراج کی بنیادی قیمت ایک کروڑ تھی لیکن انہیں کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا ہے۔ 2018ء کے ایڈیشن میں انہیں کنگس الیون پنجاب میں 2 کروڑ روپئے میں حاصل کیا تھا لیکن نومبر میں اسے ٹیم سے آزاد کیا گیا۔ علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی کافی مانگ رہی جس میں ہٹ مائر کو ویراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور نے 4.2 کروڑ میں حاصل کیا حالانکہ انہیں کولکہت نائیٹ رائیڈرس راجستھان رائلس اور دہلی کیپیٹلس میں بھی حاصل کرنے کوشش کی۔ ہٹمائر کی بنیادی قیمت صرف 50 لاکھ روپئے تھی۔ ان کے ساتھی کھلاڑی براتھ ویٹ جو کہ 2016ء میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے اسٹار تھے انہیں کے کے آر نے 5 کروڑ روپئے میں حاصل کیا۔ کنگس الیون پنجاب اور دنیش کارتک کی ٹیم کے درمیان براتھ ویٹ کے حصول کیلئے کافی رسہ کشی رہی۔ آل راونڈر کی بنیادی قیمت 75 لاکھ روپئے تھی۔ ہنوماوہاری کو دہلی کیپیٹلس نے ان کی بنیادی قیمت سے چار گنا زیادہ دو کروڑ حاصل کیا۔ ایک اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی 23 سالہ وکٹ کیپر نیکولاس پورن کی بنیادی قیمت 75 لاکھ تھی لیکن انہیں کنگس الیون پنجاب نے 4.2 کروڑ روپئے حاصل کیا۔ چیٹیشور پجارا، برنڈن مکالم اور کرس ووکس کا بھی کئی خریدار نہیں رہا۔ ہندوستان کے سابق فاسٹ بولر ظہیرخان کو ڈائرکٹر آف کرکٹ آپریشنس کے عہدہ پر فائز کیا ہے۔ ظہیرخان، 2009ء، 2010 اور 2014ء میں ممبئی انڈینس کے رکن تھے۔ 30 مقابلوں میں انہوں نے 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔