یوایس اوپن فائنل میں آج سرینا کا اوساکا سے مقابلہ

نیویارک۔7ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) جاپان کی ناؤمی اوساکا نے گزشتہ رنر اپ اور خاتون کے ڈرا میں بچی ٹاپ سیڈ امریکہ کی میڈیسن کیز کو حیران کن شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں پہلی بار داخلہ حاصل کرلیا ہے جہاں اب وہ سابق نمبر ون کھلاڑی سیرینا ولیمس سے ہفتہ کو مقابلہ کریں گی۔20 سالہ اوساکا نے میڈیسن کو خاتون سنگلز سیمی فائنل میں راست سٹوں میں 6۔2، 6۔4 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ اسی کے ساتھ وہ گرانڈ سلام کے سنگلز فائنل میں داخلہ حاصل کرنے والی جاپان کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔خاتون سنگلز میں سبھی ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کے شروعاتی راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر ہونے کے بعد 14 ویں سیڈ میڈیسن ہی سرفہرست سیڈ کھلاڑی بچی تھیں لیکن گزشتہ برس کی رنر اپ اس بار نوجوان اوساکا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائیں جنہوں نے میڈیسن کے سروس بریک کرنے کے سبھی 13 موقعوں کو ضائع کردیا جبکہ اپنے ہاتھ آنے والے چار میں سے تین بریک پوائنٹ کو کارآمد بناتے ہوئے راست سٹوں میں جیت حاصل کی۔اگرچہ ایک دیگر سیمی فائنل میں23 بار کی گرانڈ سلام چمپئن سیرینا نے الٹ پھیر کے درمیان اپنا چیلنج برقرار رکھتے ہوئے اناستاسیا سووا سووا کو یکطرفہ مقابلے میں 6۔3، 6۔0 سے شکست دیے کر فائنل میں جگہ بنائی اور وہ 24 ویں خطاب کیلئے کوشاں ہیں۔