یمن کے بچوں اور ان کے والدین کی آہین خدا تک پہنچ رہی ہیں : پوپ کا دبئی دورہ

دبئی : مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس تاریخی دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں ۔ یہ کسی مسیحی پوپ کا عرب دنیا کا پہلا دورہ ہے ۔ دبئی پہنچنے پر ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا ۔ پوپ دبئی میں آج ایک اجتماع سے خطاب کریں گے جس میں تقریبا ایک لاکھ بیس ہزار افراد کے شرکت کرنے کی توقع ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے دورہ سے قبل انہوں نے یمن جنگ کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ۔

پوپ نے کہا تھا کہ یمن میں لوگ طویل لڑائی سے تھک چکے ہیں اور بچے بھوک سے مررہے ہیں۔ پوپ نے کہا کہ ان بچوں اور ان کے والدین کی آہیں خدا تک پہنچ رہی ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں لگ بھگ دس لاکھ رومن کیتھولک آباد ہیں ۔ منگل کو ہونے والے اجلاس کے لئے لوگ بہت سنجیدہ ہیں ۔ اور اس میں شرکت کرنے کیلئے پاسس کیلئے قطار میں کھڑے ہیں ۔ ایک ویڈیو پیغام میں پوپ نے کہا کہ خدا پر ایمان ہمیں متحد کرتا ہے ، اختلاف کے باوجود ہمیں قریب لاتا ہے ، یہ ہمیں کشیدگی سے دور لے جاتا ہے ۔

انہوں نے دبئی کی سرزمین کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرزمین بھائی چارہ اور مختلف تہذیبوں اور شہریتوں کے لوگوں کے ملاپ کی جگہ ہے او ریہ مختلف لوگوں کیساتھ رہائش کی ایک اعلیٰ مثال ہے ۔ ابوظہبی میں قیام کے دوران پوپ قاہرہ کے مسجد الظہر کے امام شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کریں گے ۔