ریاض ۔27مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے کہا کہ دو فوجی یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ سعودی عرب نے جنوبی ایئرپورٹ پر ایک ڈرون حملہ کیا تھا ۔ اسپا خبررساں ادارہ کی اطلاع کے بموجب کل دیر گئے دو فوجی جن کا تعلق قومی محافظین سے تھا ہلاک کردیئے گئے جب کہ وہ جنوبی سرحد پر اپنے فوجیوں کو تحفظ فراہم کررہے تھے ۔ خبررساں ادارہ نے تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا کہ ان دو فوجیوں کی ہلاکت کس طرح واقع ہوئی لیکن کہا کہ ان فوجی عہدیداروں کی تدفین بھی ہوچکی ہے ۔