صنعا۔ /30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی زیرقیادت اتحادی فوج نے شمالی یمن میں ایک فیکٹری پر حملہ کیا جس میں 17 شہری ہلاک ہوگئے ۔ اس حملے میں حوثی باغیوں کے 14 ارکان بھی مارے گئے ۔ یہ حملہ پانی کے باٹلنگ پلانٹ پر کیا گیا ۔ یہ علاقہ سعودی عرب کے سرحدی صوبہ میں واقع ہے ۔ اسی طرح کا حملہ گزشتہ ماہ برقی پلانٹ کے ملازمین کی رہائش گاہوں پر کیا گیا تھا جس میں 65 ہلاک ہوئے تھے ۔