صنعاء ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے باغیوں نے صنعاء کے جنوب میں اہم فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا، جہاں امریکی مشیر ماضی میں مخالف دہشت گردی افواج کو تربیت دیا کرتے تھے۔ باغیوں نے جنہیں ’’حوثی‘‘ کہا جاتا ہے، کئی اہم فوجی تنصیبات پر حالیہ عرصہ میں قبضہ کرلیا ہے۔ نیم فوجی خصوصی دستوں کا ہیڈکوارٹرس بھی ان کے زیرقبضہ ہے۔ گزشتہ ہفتہ قصر صدارت پر بھی انہوں نے قبضہ کرکے صدر عابد ربو منصور ہادی کو یرغمال بنالیا تھا۔ اس کے جواب میں سرکاری عہدیداروں نے استعفے دے دیئے۔ وزیراعظم خالد بہا نے آج کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیں گے۔