یمن میں فضائی حملوں کا احیاء

باغیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کاالزام
ریاض ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی زیرقیادت اتحادی افواج کی بمباری کا آج یمن میں احیاء ہوگیا جبکہ سعودی عر ب نے باغیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے ۔ بریگیڈیر جنرل احمد العسیری نے کہا کہ انھوں نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا احترام نہیں کیا ۔ عرب غالب اتحاد نے پانچ روزہ جنگ بندی کے اختتام کے ایک گھنٹہ بعد ہی فضائی حملوں کا احیاء کیا ۔ یہ جنگ بندی سعودی عرب کی تجویز پر کی گئی تھی کیونکہ یمن کو انسانی بنیادوں پر مدد کی سخت ضرورت تھی ۔ وقفہ کے دوران بھی نیم فوجی تنظیموں نے لڑائی بند نہیں کی ۔ انھوں نے سرحدوں پر حملے کئے ، یمن کے شہریوں پر حملے کئے گئے ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ باغی سرحد پر تقریباً 70 کیلومیٹر تک میزائیل نصب کرچکے ہیں۔ یہ سعودی عرب سے متصل سرحد ہے اور روزآنہ یہاں پر شل باری کی جاتی ہے ۔