یمن میں فاقہ کشی سے نمٹنے سعودی عرب اور امارات کی امداد

ریاض 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی اتحاد کی قیادت کرنے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قحط و فاقہ کشی کے دہانے پر پہونچنے والے جنگ زدہ ملک (یمن) کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایک کروڑ سے زائد افراد کی مدد اور غذائی بحران سے نمٹنے کے لئے یہ دونوں خلیجی ملک فی کس 250 ملین ڈالر دیں گے۔