دوبئی ۔ /17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فوج کا ایک طیارہ یمن کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس کے دونوں پائیلٹ حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری خبررساں ادارہ نے تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ طیارہ سعودی زیرقیادت اتحادی افواج کا تھا جو ٹکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ اتحادی افواج سعودی زیرقیادت یمنی باغیوں پر فضائی حملے کررہی ہیں ۔