یمن میں شادی کی بارات پر سعودی فضائی حملے، 38 ہلاک

صنعا۔28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے صیانتی عہدیداروں نے کہ کہ سعودی زیرقیادت اتحادی فوج نے دو فضائی حملے ملک میں باغیوں کے علاقہ میں نشانہ بناتے ہوئے کئے جن سے شادی کی بارات میں شریک 38 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ آج کے فضائی حملے الواہگا دیہات میں جو خلیج باب المنظر کے قریب شادی کی ایک تقریب پر کئے گئے تھے۔ 28 افراد کی ہلاکت کا سبب بن گئے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ممکن ہیکہ غلطی سے شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا گیا ہو۔