یمن میں جنگجوؤں کا حملہ، چار فوجی ہلاک

صنعا ، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے ملکی ایلیٹ یونٹ کے چار فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات ملک کے وسطی شہر بائیدا میں واقع ایک چیک پوائنٹ پر کیے گئے اس حملے میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔ القاعدہ کے جنگجوؤں نے ایک فوجی گاڑی کو آگ بھی لگا دی۔ اس واقعے کے بعد مزید فوج طلب کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ بائیدا کا صوبہ القاعدہ جنگجوؤں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔