عدن ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دوسرے بڑ ے شہر عدن کے ایک رہائشی صلع پر باغیوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں کم سے کم 20 شہری ہلاک اور دیگر 41 زخمی ہوگئے ۔ حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے حلیفوں نے شہری وفاداروں کے زیر قبضہ ضلع منصورہ پرکاٹیوٹا راکٹوں کے حملے کئے ۔ وفادار فورسس کے ترجمان علی الاحمدی نے کہا کہ سحر کے وقت سے ہی راکٹ فائرنگ شروع ہوچکی تھی ۔ دن میں ایک راکٹ اس مقام پر گر پڑا جہاں پہلے حملے میں فوت شخص کی تدفین کی جارہی تھی ۔ تدفین کے موقع پر موجود کئی سوگوار اس حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔