مناما ۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کی وزارت خارجہ نے یمن میں مقیم اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر وہ فوری یمن چھوڑدیں، کیونکہ وہاں ان کی سلامتی اور تحفظ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بحرینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ریاض میں سفارت خانہ بحرین سے مزید معلومات اور مدد کے لئے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ یمن میں پھنسے بحرینی شہری وزارت خارجہ کے تحت کام کرنے والے فالو اپ دفتر سے 24 گھنٹے اس کی ہاٹ لائن 0097317227555 یا @bahrainlomatic پر ربط پیدا کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔