یمنی لڑکی کی آنکھ سے آنسو کے بجائے پتھر

لندن 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں ایک کمسن لڑکی کے رونے پر اس کی آنکھ سے آنسو کے بجائے پتھر نکلنے کے واقعہ نے مقامی ڈاکٹروں کو محو حیرت اور توہم پرست دیہاتیوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ برطانوی روزنامہ ’’دی مرر‘‘ کے مطابق سعدیہ صالح کی پلکوں پر آنسو کے بجائے چھوٹے پتھر (کنکریاں) پائی گئی ہیں

جس پر توہم پرست اور فرسودہ ذہن گاؤں والے اس خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ یہ لڑکی آسیب زدہ ہے اور اس پر کالا جادو کا اثر ہے۔ مقامی ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس واقعہ پر وہ کوئی وضاحت یا وجہ بیان کرنے کے موقف میں نہیں ہیں کیونکہ یہ 12 سالہ لڑکی کسی معلوم عارضہ میں مبتلا نہیں ہے۔ یمن کے ازل ٹیلی ویژن کے یو ٹیوب پر جاری کردہ فٹیج میں ڈاکٹر کو ایک چھوٹے بکس کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو اس لڑکی کی آنکھ سے چند گھنٹوں کے دوران آنسو کی شکل میں نکلے ہوئے کنکریاں بھری ہوئی تھیں۔