یمنی قبائیلیوں کے ہاتھوں 13 القاعدہ جنگجو ہلاک

عدن ۔4 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے قبائیلیوں نے آج القاعدہ کے 13 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جو جنوبی قصبہ میں فرار ہوگئے تھے ۔ چند گھنٹوں قبل ان کا پتہ چلالیا گیا اور سڑکوں پر احتجاجی مظاہروں کے دوران اُن پر حملہ کیاگیا ۔ جہادیوں نے رات بھر دوبارہ احتجاج کیا اور سرکاری عمارتوں پر صوبہ ابیان کے قصبہ لودر میں قبضہ کرلیا ۔ اُن کی مسلح شہریوں نے زبردست مزاحمت کی ۔ لڑائی تقریباً دو گھنٹے جاری رہی ، جس کے بعد یہ جنگجو پسپا ہوگئے ۔ صوبۂ ابیان کے تین شہروں میں سے لودر ایسا شہر تھا جہاں القاعدہ کے جنگجو جمعرات کے دن سے روپوش تھے، جبکہ اُنھیں دیگر دو قصبوں سے پسپا کردیا گیا تھا ۔ مقامی قبائیلیوں نے اُنھیں انتباہ دیا تھا کہ وہ مقامی سطح پر تعلقات قائم نہ کریں ۔ یمن کے طاقتور اور زبردست مسلح قبائیلی ملک کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیںاور مقامی اتحاد کا فیصلہ کرتے ہیں ۔