یمنی صدر کا باغیوں سے صنعا خالی کرنے کا مطالبہ

صنعا، 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی نے باغیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دارالحکومت صنعا سے نکل جائیں۔ حوثی باغی گزشتہ ہفتے پیشقدمی کرتے ہوئے صنعا پہنچ گئے تھے۔ یہ باغی گزشتہ ایک ماہ سے دارالحکومت کے نواح میں موجود تھے۔ دوسری طرف یمن میں سیکورٹی کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے واشنگٹن نے وہاں تعینات اپنے اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔