یمنی باغیوں کے میزائل کو سعودی عرب نے ناکام بنایا

ریاض ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج ایک میزائل کو روک دیا جو پڑوسی یمن میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقہ سے داغا گیا تھا۔ یمن میں ریاض زیرقیادت اتحادی فورسیس شورش پسندوں سے لڑرہی ہیں۔ سرکاری میڈیا نے کہا کہ اتحادی بیان کے مطابق جو سرکاری زیرانتظام ایس پی اے نیوز ایجنسی نے شائع کیا، بالسٹک میزائل شمالی یمنی صوبہ سعدہ سے جنوبی سعودی شہر نجران کی طرف داغا گیا تھا۔ اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔