یلا ریڈی میں طالبہ پر حملہ کے خلاف احتجاج

یلاریڈی۔/2اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ سنیہا پر کاماریڈی کے آر کے ڈگری کالج میں ان دنوں ہوئے قاتلانہ حملہ کے خلاف منڈل کے طلباء نے احتجاجی ریالی منظم کی۔ حملہ کرنے والے سائی کرن ریڈی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ منڈل کے جونیر کالج طلباء نے طالبہ کو محبت نہ کرنے پر اس طرح وحشیانہ حملہ کرنے والے جانورصفت طالب علم کو قانون سخت سزا دے۔ اس طرح کے حملوں سے ہی لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے دشوار کن مراحل سے گذرنا پڑرہا ہے۔ لڑکیوں کو آزادی کے ساتھ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا قانون کا کام ہے جو مشکوک بنا ہوا ہے۔ سائی کرن ریڈی کو سخت سزا دی جائے تو دوسروں کیلئے عبرت ہوگی اور لڑکیوں کو حوصلہ ملے گا کہ یہ بلا خوف تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر این ایس یو آئی منڈل کنوینر بھوپال، ارکان میں گنیش، اکبر، سائی رام ، انجینلو، یادا گوڑ، انیل، سائی کمار اور طالبات کی کثرت تھی۔