یلا ریڈی میں اسکول کی تنقیح

یلاریڈی۔/2اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلا ریڈی کے حاجی پور تانڈا پرائمری اسکول کی زیڈ پی ٹی سی رکن سامیل منڈل پریشد صدر ، گنگا دھر نے تنقیح کی ۔ انہوں نے اسکول پر طلباء کے حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا۔طلباء کیلئے تیار کئے گئے کھانے کا معائنہ کیا ۔ موسم برسات میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔ طلباء کی غذا میں احتیاط سے کام لینے کو کہا۔ اساتذہ کو بھی ہر روز وقت مقررہ پر پابندی کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر منڈل پریشد رکن رویندر ریڈی بھی موجود تھے۔