یلاریڈی۔ 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی گرام پنچایت حدود میں 23 لاکھ روپئے محصولات وصول کئے گئے۔ گرام پنچایت CO سائیلو نے مزید بتایا کہ خصوصی مہم کے دوران مختلف سرکاری دفتروں کے محصولات بھی وصول کئے جارہے ہیں۔ پولیس اسٹیشن میں 13,704 روپئے بقایہ محصول سب انسپکٹر سریکانت ریڈی نے گرام پنچایت عملہ کے حوالے کیا۔ یلاریڈی میں اب تک 40% محصولات کی وصولی کرلی گئی ہے۔ مستقر پر سرکاری دفتروں سے 9 لاکھ روپئے کا محصول وصول طلب ہے۔