یلاریڈی کے 18 گرام پنچایتوں میں 4 کروڑ سے زائد برقی بقایا

یلاریڈی 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایتوں میں برقی بقایا جات ادا کرنے یلاریڈی محکمہ برقی ٹرانسکو اے ای مسٹر درگا پرساد نے مشورہ دیا۔ منڈل یلاریڈی منڈل پریشد آفس میں منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر کی صدارت میں مختلف مواضعات کے سرپنچوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اے ای مسٹر درگا پرساد نے کہاکہ منڈل کے 18 گرام پنچایتوں میں 4 کروڑ 56 لاکھ روپئے برقی بقایا ہے جس کو فوری ادا کرنے کی خواہش کی۔ ان دنوں گرام پنچایتوں کی تیرہویں معاشی سنگم فنڈ سے 12 لاکھ روپئے ادا کئے گئے۔ سرپنچوں نے منڈل پریشد صدر سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے گرام پنچایتوں کا برقی بل معاف کروائے۔ اس موقع پر ٹرانسکو اے ای کو منڈل پریشد صدر نے مشورہ دیا کہ ہر روز صبح 6.30 بجے سے 7.30 بجے تک برقی کٹوتی کی جائے کیونکہ صبح کے وقت پینے کا پانی سربراہ کیا جاتا ہے اور کچھ افراد برقی موٹروں کے ذریعہ پانی حاصل کررہے ہیں۔ اس لئے پانی کی قلت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر روز ایک گھنٹہ برقی مسدود کردی جائے۔ جس پر اے ای نے رضامندی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی مسٹر سامیل، سرپنچ صدر مسٹر سرینواس ریڈی، ای او پی آر ڈی مسٹر سبرامنیم اور دوسرے موجود تھے۔