یلاریڈی کے موضع میں کسان کی نعش درخت پر دستیاب

یلاریڈی ۔ /19 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ شٹ پلی سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والا 48 سالہ کسان سائیلو پھانسی لیتے ہوئے مشتبہ حالت میں فوت ہوا ۔ اتوار کی شام کو گھر سے نکلا اور رات دیر گئے تک گھر واپس نہ آنے پر افراد خاندان نے صبح سے تلاش کرنا شروع کیا ۔ موضع شیوار کے کھیت میں املی کے درخت سے سائیلو کی نعش لٹکی ہوئی پائی گئی جس کے بعد منڈل پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ سب انسپکٹر مسٹر سکھیندر ریڈی مقام واردات پہنچکر تحقیقات کرکے علاقہ کی عوام و افراد خاندان سے پوچھ تاچھ کی ۔ ماضی میں جھگڑا کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان سے مزید پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ کچھ دن قبل ہی اس موضع سے تعلق رکھنے والے پروایا ۔ سائیلو ۔ بھکشا پتی ۔ کشٹیا ۔ بھیمیا کے ساتھ متوفی سائیلو کا جھگڑا ہوا تھا ۔ گھر کے پاس نل کے پانی کیلئے دونوں گروپوں میں تصادم پیش آیا تھا جس کے بعد دونوں گروپوں کے لوگوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں مقدمہ بھی درج کروایا تھا ۔ جھگڑے کے دوران ختم کرنے کی دھمکی دینے متوفی کی بیوی پروروا نے تفصیلات بتائیں ۔ متوفی کو دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔