ریکارڈ سے زائد چاول کے ذخیرہ پر منڈل پریشد صدر کا اظہار برہمی
یلاریڈی 24 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر کستوربا گرلز اسکول کا منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر، زیڈ پی ٹی سی مسٹر سامیل، نائب صدر مسٹر سرینواس نے اچانک تنقیح کی۔ اسکول کے ریکارڈ میں درج کئے گئے حساب سے زائد تین کنٹل چاول زائد ذخیرہ موجود رہنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ پرنسپال وجئے لتا نے کہاکہ چاول کو کیڑے لگ جانے سے کمرہ میں رکھ دیا گیا تھا۔ عوامی نمائندوں نے تحصیلدار کو شکایت کرنے پر انھوں نے احکام دیئے کہ ڈپٹی تحصیلدار مسٹر الگزینڈر اسکول جانے اور چاول ضبط کریں پنچنامہ بھی کریں۔ اس طرح کستوربا گاندھی گرلز اسکول میں چاول کا ذخیرہ ہونے کا انکشاف ہوا۔ جس کی تحقیقات کے بعد کارروائی ممکن ہے۔ منڈل تاڑوائی کے کرشنا جی واڑی علاقہ کے پرائمری اسکول کی منڈل پریشد صدر شریمتی بسنتا نے تنقیح کی۔ اس موقع پر انھوں نے مختلف ریکارڈس کا معائنہ کیا۔ مڈ ڈے میلس بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر صدر مدرس سنیل، منڈل پریشد رکن بھوشنم، نائب سرپنچ راما راجو، وی آر او جگدیشور، سائیلو، وجئے راؤ، رام ریڈی موجود تھے۔ منڈل کے دیوائی پلی، برہما جی واڑی مواضعات میں موجود ساکھشر بھارت سنٹروں کا گویند نائک نے تنقیح کی۔ سنٹر میں موجود کتابوں کو آنے والے افراد میں تقسیم کرنے کا مشورہ دیا اور سنٹروں کو ہر روز صبح و رات کو کھلے رکھنے کو کہا ورنہ محکمہ جاتی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر مسٹر گنیش، سوامی موجود تھے۔