یلاریڈی کانگریسی امیدوار کو عطیات

انتخابات میں کامیابی کیلئے عوام کی محبت کا اظہار

یلاریڈی /22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے نلامڈگو علاقہ کی عوام نے یلاریڈی حلقہ کانگریس ا میدوار مسٹر سریندر کو انتخابی تشہیر کیلئے نقد عطیات دئے ۔ گذشتہ 18 سال سے حلقہ کی عوام کے مسائل کو لیکر احتجاج کرتے معاشی طور پر کمزور ہونے کا احساس کرتے ہوئے عوام نے کانگریس امیدوار کو خود مالی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ عوام کی اس قدر دلچسپی و محبت کو دیکھ کر خود کانگریس امیدوار حیران ہے ۔ نوجوان طبقہ گھر گھر جاکر ہاتھ کے نشان کو اپنا قیمتی ووٹ دینے کا عوام سے اپیل کرکے مسٹر سریندر کو کامیاب بنانے کیلئے پرچار کر رہے ہیں ۔ نوجوان منڈل کے سجن پلی ، ایکاپلی ، لنگم پلی ، پرملا ، مواضعات میں گھر گھر جاکر کانگریس کی مہم چلائی ۔ اس موقع پر عبدالنعیم ، عبدالوہاب ، نریش ، درگا گوڑ ، کرن ، راجو ، پرکاش ، نرسملو ، سنگیا اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل گندھاری مستقر کے ساتھ مختلف مواضعات میں مسٹر سریندر نے انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت یقینی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف جماعتوں کے 200 افراد کو کانگریس میں شامل کیا ۔ منڈل کے سومارم تانڈا ، تپاپور ، بورگم ، گجال ، سریلاگٹہ میں انتخابی پرچار کیا ۔ اس موقع پر کشن نائیک ، راجو ، بالیا ، شنکر ، بالیا نائیک ، ایشور گوڑ ، شیواجی ، رمیش اور کانگریس قائدین موجود تھے ۔