یلاریڈی میں 30 ہزار رکنیت سازی کا نشانہ

یلاریڈی۔ 24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی اسمبلی حلقہ کے 6 منڈلوں میں 30 ہزار رکنیت سازی کا نشانہ مقرر کرنے کی بات یلاریڈی حلقہ انچارج مسٹر بانالا لکشما ریڈی نے کیا۔ انہوں نے مستقر پر حلقہ جاتی سطح کے بی جے پی ارکان و ورکرس کے ساتھ اجلاس مقرر کرتے ہوئے مزید کہا کہ حلقہ میں بی جے پی نے رکنیت سازی میں 25 ہزار کا نشانہ ماضی میں مکمل کیا تھا لیکن اب 30 ہزار کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ رکنیت سازی کا آغاز مواضعات میں 25 نومبر سے کیا جائے گا۔ اس کے بعد 30 نومبر کو مواضعات میں پلے باٹا پروگرام منعقد کرتے ہوئے شب بسری کی جائے گی۔ 31 ڈسمبر تک رکنیت سازی کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور جنوری میں مواضعاتی سطح پر بی جے پی کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ فروری میں منڈل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ مارچ میں ریاستی صدر کے لئے انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔ مسٹر بی لکشما ریڈی حلقہ انچارج بی جے پی نے مزید کہا کہ عام رکنیت سازی کیلئے فی رکن کو 5 روپئے ادا کرنے ہوں گے اور خاص رکنیت کیلئے 500 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری بی جے پی مدے کرشنا گوڑ، اسمبلی کنوینر نرسمہا ریڈی، مقامی قائدین میں یلاریڈی سرپنچ دیویندر، لکشمی نارائنا، بالا کشن، سرینواس، بالراج موجود تھے۔ مہم غیرمعمولی دلچسپی کیساتھ چلانے کی تیاری ہے۔ اپنا دبدبہ کو تمام مواضعات اور منڈلوں تک توسیع دینے کیلئے تیاری کی جارہی ہیں۔