یلاریڈی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلانے والے مختلف افراد پر پولیس نے تنقیح کے دوران جرمانے عائد کئے ۔ یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر پورنیشور نے امبیڈکر چوراستہ پر گاڑیوں کی تنقیح کی ۔ 30 گاڑیوں پر جرمانہ عائد کئے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا ۔ آٹو ڈرائیورس کو بھی پرمٹ سے زائد مسافرین کو لیجانے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ ایکس روڈ کے پاس پولیس نے گاڑیوں کی تنقیح کی ۔