یلاریڈی میں چیتے کے حملہ میں کتا فوت ، عوام میں دہشت

یلاریڈی۔ 7 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے بالاجی نگر تانڈا شیوار میں کتے پر چیتے کے حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ تانڈور کے لوگ کھیتوں کی نگرانی کیلئے رکھے کتوں پر رات کو چیتا حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ ہفتہ بھر پہلے ہی حاجی پور تانڈا شیوار میں اور سومیر گڑھ تانڈا شیوار میں گائے، بکریوں پر حملہ کرکے چیتے ہلاک کئے جانے کا خوف ابھی عوام کے دلوں سے نکلا ہی نہیں کہ پھر سے چیتے نے ہلچل مچاکر عوام میں خوف و دہشت پھیلا دی ہے۔ تانڈا کے عوام اپنے کھیتوں میں رات کے وقت نگرانی کیلئے جانے غیرمعمولی گھبرا رہے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ذمہ داروں سے چیتے کو پکڑ کر دوسرے صحرائی علاقہ میں چھوڑنے کی عوام نے اپیل کی ہے۔