یلاریڈی میں ٹی ٹی ایف منڈل کمیٹی کا قیام

یلاریڈی۔25 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ٹیچرس فیڈریشن (ٹی ٹی ایف) منڈل لنگم پیٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ضلع سکریٹری انجیا ‘ جوائنٹ سکریٹری سبھاش نے مزید بتایا کہ منڈل ٹی ٹی ایف کمیٹی کا قیام بلامقابلہ عمل میں لایا گیا جس میں صدر کیلئے پرتاپ ریڈی ‘ باناپور ہائی اسکول نائب صدر بالیا ‘ جنرل سکریٹری وینکٹیا ‘ مستاپور ضلع کونسلر کیلئے سری سیلم ‘ ہائی اسکول شٹ پلی سنگاریڈی کو منخت کیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2013ء میں تبادلہ کئے گئے مدرسین کو فوری ریوو کیا جائے گا اور دسویں PRC کو مقرر کیا جائے ۔ خالی مدرسین کی جائیدادوں کو ڈی ایس کے ذریعہ بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔