یلاریڈی میں ٹی آر ایس کی مواضعاتی کمیٹیوں کی تشکیل

یلاریڈی ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی ٹی آر ایس الیکشن انچارج مسٹر گنگادھر ، سرینواس کے مطابق یلاریڈی منڈل کے مواضعات پر ٹی آر ایس پارٹی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں منڈل ناگی ریڈی پیٹ ، پوچارم ، گول لنگال ، گوپال پیٹ وینکم پلی مواضعات میں کمیٹیوں کا الیکشن کے ذریعہ انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ پوچارم موضع کمیٹی صدر مسٹر ملیا ، جنرل سکریٹری سرینواس راؤ ، گول لنگال کمیٹی صدر مسٹر کشن ، سکریٹری کیلئے سری راملو ، گوپال پیٹ ٹی آر ایس کمیٹی صدر مسٹر کشٹیا ، سکریٹری ومشی ، ناگی ریڈی پیٹ پارٹی صدر کی حیثیت سے مسٹر ہنڈ مانلو ، سکریٹری کانتم ، وینکم پلی پارٹی صدر کمیٹی مسٹر وینکٹ رام ریڈی ، سکریٹری کونڈل ریڈی کو منتخاب کیا گیا ۔ ٹی آر ایس کمیٹی صدر کو نامزدگی کے صداقت نامہ تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر یلاریڈی زیڈ پی ٹی سی مسٹر سامیل ، منڈل سرپنچ فورم صدر مسٹر سرینواس ریڈی ، ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد نائب صدر مدھوکر ، پوچارم ، سرپنچ گوپال گوڑ اور قائدین موجود تھے ۔ منڈل الیکشن انچارج مسٹر گنگادھر نے مزید بتایا کہ منڈل میں مواضعاتی کمیٹیوں کا انتخاب تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے انہوں نے اخباری نمائندوں سے بتایا کہ منڈل کے 15 گرام پنچایتوں میں 14 گرام پنچایتوں اور اس سے متعلقہ مواضعات میں کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ صرف منڈل میں ماسن پلی گرام پنچایت ہر کمیٹی کا قیام کیا جانا باقی ہے ۔ منڈل لنگم پیٹ میں بھی پرملا ، پر ٹی آر ایس کمیٹی کا بلامقابلہ انتخاب کر لیا گیا ہے الیکشن انچارج مسٹر شنکر نے مزید بتایا کہ صدر کیلئے مسٹر سائی کمار ، نائب صدر سریکانت ریڈی ، گنٹہ بابو جنرل سکریٹری کیلئے سرینواس کو منتخب کیا گیا ۔ اس طرح موضع میں ایس سی ، ایس ٹی سیل کمپنیوں کیلئے بھی انتخاب کر لیا گیا ہے منتخبہ افراد نے پارٹی کے استحکام کیلئے کام کرنے کا حلف لیا ۔ منڈل کے لکشما پور ، حاجی پور ، کوٹال ، مواضعات پر بھی منڈل ناگی ریڈی پیٹ سرپنچ فورم صدر مسٹر سدیا کی زیرنگرانی ٹی آر ایس مواضعات کمیٹیوں کا قیام عمل میں آیا ۔ جس میں لکشما پور ٹی آر ایس صدر کیلئے سائیلو ، سکریٹری رام پلی سائیلو ، حاجی پور صدر کیلئے بالیا نائیک ، سکریٹری ہری چند اور کوتال کمیٹی صدر کی حیثیت سے پوچیا سکریٹری کیلئے ایری سائیلو کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا ۔ کمیٹی صدور کو نامزد کئے جانے کے صداقت نامہ والے کئے گئے ۔ منڈل گندھاری الیکشن انچارج مسٹر تاناجی راؤ زیڈ پی ٹی سی نے کہا کہ مواضعاتی سطح پر ٹی آر ایس پارٹی کو مزید قومی بنایا جائے گا ۔ منڈل سداشیو نگر مستقر پر ٹی آر ایس کمیٹی جدید کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جس میں سداشیو نگر صدر مسٹر بال ریڈی نائب صدر راملو ، سکریٹری کیلئے ایلیا ، جوائنٹ سکریٹری گنگیا ، خازن سنجیلو کو منتخب کیا گیا ۔ بھوم پلی کمیٹی صدر مسٹر بلونت راو ، پی سی کمیٹی صدر کیلئے راجیا ، کسانوں کے صدر کی حیثیت سے دتو راؤ خواتین کمیٹی صدر کی حیثیت سے انوسویا ، ایس سی کمیٹی صدر انجیا ، معمرین کے صدر اجیشور راؤ کو منتخب کیا گیا ۔ اسی طرح لنگم پلی موضع کمیٹی صدر کیلئے چندر راؤ نے یوتھ کمیٹی صدر بالیا ، خواتین کمیٹی صدر لکشمی بائی کو منتخب کیا گیا ۔ اس طرح ٹی آر ایس پارٹی قائدین مواضعات میں پارٹی کو مزید استحکام دینے کیلئے کمیٹیوں کا انتخاب کررہے ہیں ۔