یلاریڈی میں ٹی آر ایس قائدین کی میدک روانگی

یلاریڈی8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک حلقہ پارلیمان کے ضمنی چناو میں یلاریڈی حلقہ سے ٹی آر ایس قائدین نے سدی پیٹ پہنچ کر ایٹلا راجندر کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ سدی پیٹ حلقہ میں یلاریڈی کے رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی،سابق رکن اسمبلی جناردھن گوڑ نے مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو ٹی آر ایس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ ان کے ساتھ ساتھ یلاریڈی مستقر کے ٹی آر ایس قائدین گنگا دھر منڈل پریشد صدر کرشنا گوڑ، سنگل ونڈو چیر مین سائیلو ،قائد بالراج گوڑ نے میدک حلقہ پارلیمان کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کیلئے انتخابی مہم چلائی ۔ منڈل لنگم پیٹ میں بھی میدک کے ضمنی چناو میں انتخابی مہم چلانے کی خاطر سدی پیٹ روانہ ہونے والے قائدین این ڈی سی سی ،سمپت گوڑ ،مارکٹ کمیٹی چیر مین سرینواس ریڈی ،زیڈ پی ٹی سی کاشی نارائنا،روشماں رکن اسمبلی کے ساتھ مل کر انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ مسٹر ایٹلا راجندر بھی موجود تھے ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی رویندر ریڈی نے یلاریڈی حلقہ کے تمام منڈلوں سے ٹی آر ایس قائدین کو لیکر میدک پارلیمان کے ضمنی چناو میں پارٹی کی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیںجس سے میدک میں بی جے پی کو زبردست شکست کے آثار نظر آتے ہیں۔